ڈھاکا( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں مزید سختی کر دی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں قائم بنگلادیشی سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق نئی ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ ان کے تحت کاروباری اور ملازمت سے متعلق ویزوں کے علاوہ دیگر تمام اقسام کے ویزے جاری کرنا عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی صورتحال اور سفارتی سطح پر پیش رفت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں کا انحصار علاقائی حالات اور دوطرفہ مشاورت پر ہوگا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی روابط پر اثر پڑ سکتا ہے، تاہم بنگلادیشی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سفارتی عملے کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے۔
بنگلادیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی مزید سخت کر دی
2 ہفتے قبل