بنگلا دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

2 گھنٹے قبل
بنگلا دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

ڈھاکا( سپورٹس ڈیسک)میرپور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔پاکستان نے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 279 رنز بنائے اور تمام وکٹیں گوا دی۔ سلمان آغا 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم ان کی شاندار اننگز ٹیم کو فتح دلانے کے لیے کافی نہ ہو سکی۔ دیگر بلے بازوں میں سعد مسعود 38، کپتان شاہین شاہ آفریدی 37، عبدالصمد 34، غازی غوری 29، فہیم اشرف 9، صاحبزادہ فرحان 6، معاذ صداقت 6، محمد رضوان 4 اور حارث رؤف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4، مستفیض الرحمان نے 3 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رشاد حسین کو 1 وکٹ حاصل ہوئی۔اس سے قبل بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ تنزید حسن نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ توحید ہردوئے 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس لوٹے۔ دیگر بلے بازوں میں لٹن داس 41، سیف حسن 37 اور نجم الحسن شانتو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔