منفی سیاست کا ترقی سے کوئی تعلق نہیںہے:عظمیٰ بخاری

2 ہفتے قبل
منفی سیاست کا ترقی سے کوئی تعلق نہیںہے:عظمیٰ بخاری

لاہور( پاکستان خبر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں۔عظمیٰ بخاری نے بیان میں بتایا کہ پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات لا رہی ہے اور تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہیں اور زرعی شعبے میں حقیقی معنوں میں جدت متعارف کرائی گئی ہے۔ آج پنجاب تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باقی صوبوں سے آگے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کا طرز حکومت ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک کامیاب ایڈمنسٹریٹر ہیں، اور دیگر صوبے ان سے سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت اب رول ماڈل بن چکے ہیں، جبکہ مخالفین کی منفی سیاست ترقی اور خوشحالی سے دور ہے۔