آسٹریلیا نے بھارت کو سب سے زیادہ خطرے والی کیٹیگری میں شامل لیا

2 ہفتے قبل
آسٹریلیا نے بھارت کو سب سے زیادہ خطرے والی کیٹیگری میں شامل لیا

سڈنی( مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت کرتے ہوئے بھارت کو نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ساتھ "سب سے زیادہ خطرے" (Highest Risk) کیٹیگری میں شامل کر دیا ہے۔آسٹریلوی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ معمول کے شیڈول سے ہٹ کر کیا گیا ہے، اور حکام نے ویزا سسٹم میں سامنے آنے والے "نئے دیانت داری کے خدشات" کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اگرچہ آسٹریلوی حکام نے بھارت کو اس کیٹیگری میں شامل کرنے کی واضح وجوہات کا ذکر نہیں کیا، تاہم رپورٹس میں جعلی ڈگریوں اور جعلی تعلیمی دستاویزات کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد یہ سختی اختیار کی گئی ہے۔اس اقدام کے بعد بھارتی طلبہ کے لیے آسٹریلیا میں ویزا حاصل کرنا زیادہ مشکل اور وقت طلب ہو جائے گا، جبکہ یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے بھی نئے قواعد و ضوابط کے تحت درخواستوں کی جانچ کریں گے۔