بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشویشناک اضافہ، عالمی رپورٹس کا بڑا انکشاف

1 ہفتے قبل
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشویشناک اضافہ، عالمی رپورٹس کا بڑا انکشاف

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی انسانی حقوق کی متعدد رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد، امتیازی رویوں اور ریاستی طاقت کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق انڈیا پرسیکیوشن ٹریکر اور ساتھ ایشیا جسٹس کیمپین کی تازہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مسلم مخالف نفرت انگیز بیانات، ہندوتوا عناصر کی جانب سے پرتشدد سرگرمیاں اور ریاستی اداروں کے بعض اقدامات ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی نشاندہی کرتے ہیں۔انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ سال 2025 کے دوران ماورائے عدالت کارروائیوں اور مذہبی بنیادوں پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 50 مسلمان جان سے گئے۔ ان میں سے 23 افراد ہندوتوا شدت پسندوں کے حملوں میں جبکہ 27 دیگر مختلف پرتشدد واقعات میں ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسلم مخالف بیانات کے بعد ملک کی 13 ریاستوں میں 26 سے زائد منظم تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں اتر پردیش میں سامنے آئیں جہاں 6 مسلمانوں کے قتل کی تصدیق کی گئی۔