واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایران کی جانب بڑی فوجی تعیناتی کر دی ہے جس میں جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے ڈیوس سے واپسی پر بتایا کہ ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس روانہ کی جا رہی ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا لازمی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار موجود ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں 827 پھانسیاں روکیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہتا تو امریکا کارروائی کرنے پر مجبور ہو جاتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر جلد 25 فیصد ٹیرف لگائے جائیں گے۔صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی فوجی اثاثے مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جائیں گے، جبکہ ایران کی جانب یہ فوجی نقل و حرکت محتاط نگرانی کے تحت کی جا رہی ہے۔