بدھ, مئی 21, 2025

پاک بھارت کشیدگی میں اہم موڑ: دونوں نے جنگ بندی قبول کر لی – وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت نے باہمی رضامندی سے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ بھارت کے ساتھ کن شرائط پر اتفاق ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ آگے چل کر میٹنگز ہوں گی، جن میں تمام معاملات زیر بحث آئیں گے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

وزیراعظم نے عوام سے اتحاد اور صبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، لیکن قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ جنگ بندی خطے میں استحکام کی طرف مثبت اشارہ ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب