پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت اودھم پور ائیر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے اس اہم بیس کو زمین بوس کر دیا، جس کے بعد پورا علاقہ آگ اور دھویں کی لپیٹ میں آ گیا۔ پاک فوج کے ترجمان نے اس کارروائی کو بھارت کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ عالمی برادری نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ یہ کارروائی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے خطے میں طاقت کے توازن کو واضح کر دیا ہے۔