بدھ, مئی 21, 2025

پاکستان کے جوابی حملے کے بعد بھارت میں ہلچل، 32 ہوائی اڈے بند کرنے پر مجبور

اسلام آباد  – پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن “بنیان مرصوص” کے بعد بھارت میں شدید ہیجان پھیل گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پاک فوج کے خوف نے بھارتی حکومت کو ملک بھر میں 32 ہوائی اڈے فوری طور پر بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت کی فضائیہ کو پاکستان کی جانب سے ممکنہ فضائی حملوں کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی حکام نے 15 مئی تک کے لیے آدم پور، امبالا، امرتسر، اوانتی پور اور بھوج جیسے اہم فضائی اڈوں پر تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم سمجھے جانے والے ہوائی اڈے جیسے ہندن، جام نگر، جیسلمیر، جودھپور اور کانڈلا بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

شمالی بھارت میں خوف و ہراس

صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ شمالی بھارت کے کانگرا، کیشوڑ، کشن گڑھ، بھونتار، لدھیانہ، لیہہ اور مندرا جیسے ہوائی اڈے بھی عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ متعدد غیر ملکی اور مقامی ایئرلائنز کو اپنی پروازیں منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کا واضح پیغام

پاکستان کی جانب سے کی گئی اس جوابی کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

عالمی ردعمل

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہوائی اڈے بند کرنے کا فیصلہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ عالمی برادری نے دونوں ممالک سے امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ امن کے لیے پرعزم ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔ بھارت کی جانب سے ہوائی اڈے بند کرنے کا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کے دفاعی اقدامات نے دشمن کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب