امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی مائنز بچھانے والی 16 کشتیوں کو تباہ کر دیا

6 گھنٹے قبل
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی مائنز بچھانے والی 16 کشتیوں کو تباہ کر دیا

واشنگٹن( مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے نزدیک خلیجی پانیوں میں مائنز بچھانے کی کوشش کرنے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔سینٹکام کے مطابق یہ کشتییں خلیجی پانیوں میں مائنز بچھانے کی کوشش کر رہی تھیں، جس کے بعد امریکی بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مائنز بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔