ایران تنازع پر امریکا کی پالیسی پر برطانیہ کی تنقید

10 گھنٹے قبل
ایران تنازع پر امریکا کی پالیسی پر برطانیہ کی تنقید

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ایران کے ساتھ سفارتی عمل کے خاتمے اور ممکنہ فوجی تصادم کے آغاز کو امریکا کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی ہی بہترین معاشی حکمت عملی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نہ صرف برطانیہ بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی تناؤ میں کمی انتہائی ضروری ہے۔برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کسی بھی فوجی ناکہ بندی کا حصہ نہیں بنے گی اور اس معاملے میں محتاط پالیسی اپنائی جائے گی۔ریچل ریوز نے امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں اختلافات کے سوال پر کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے خصوصی تعلقات متاثر نہیں ہوئے، دوست ممالک کے درمیان رائے کا اختلاف فطری امر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور اختلافات کے باوجود تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔