ابوظبی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود ایران پر کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امارات اپنی فضائی حدود کسی تیسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے فراہم نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے، تاہم فوجی حل مسئلے کا حل نہیں اور بڑھتی کشیدگی پورے خطے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کے مطابق امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان
3 گھنٹے قبل