تجارتی خسارہ بڑھا، فروری میں برآمدات 25 فیصد کم

3 گھنٹے قبل
تجارتی خسارہ بڑھا، فروری میں برآمدات 25 فیصد کم

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2026 میں برآمدات کا حجم کم ہو کر دو ارب 27 کروڑ ڈالر رہ گیا، جو فروری 2025 کے مقابلے میں 8.7 فیصد کم ہے۔جنوری 2026 میں پاکستانی برآمدات کا حجم تین ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ فروری میں ماہانہ تجارتی خسارہ 8.4 فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب 98 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2026 میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 25.6 فیصد کمی دیکھی گئی، جو ملکی برآمدی کارکردگی کے لیے تشویشناک اشارہ ہے۔