ہزاروں ٹن ایل پی جی گیس کے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے، مزید سپلائی عید سے قبل متوقع

6 گھنٹے قبل
ہزاروں ٹن ایل پی جی گیس کے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے، مزید سپلائی عید سے قبل متوقع

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ملک میں ایل پی جی گیس کی وافر فراہمی کے لیے دو بحری جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں، جبکہ مزید دو جہاز عید الفطر سے پہلے آنے کی توقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اریس نامی بحری جہاز 11 ہزار میٹرک ٹن اور اٹلانٹک نامی جہاز 12 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچا۔اس کے علاوہ ULLSWATER بحری جہاز کے ذریعے 3,700 ٹن اور MD23 جہاز کے ذریعے 3,500 ٹن مزید ایل پی جی عید سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں مائع پیٹرولیم گیس کے ذخائر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔