دبئی( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 نے بھارت میں ٹی وی اور ڈیجیٹل ناظرین کے لحاظ سے 50 ملین سے زائد ہدف عبور کر کے تاریخ میں سب سے زیادہ ویورشپ ریکارڈ قائم کر دیا،انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کامیابی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے شوق اور محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ 2026 کا مقصد اسے سب سے زیادہ قابل رسائی ایونٹ بنانا تھا اور بھارت میں 500 ملین سے زائد ناظرین نے اسے دیکھ کر امید بڑھائی ہے کہ سیمی فائنلز اور فائنل میں یہ تعداد مزید بڑھے گی۔جے شاہ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ویورشپ بھی بے مثال رہی، جہاں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ایک وقت میں 60.5 ملین ناظرین نے لائیو میچ دیکھا اور اس طرح ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا۔کرکٹ شائقین کے بڑھتے ہوئے رجحان اور موبائل و آن لائن ویورشپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ڈیجیٹل دور کے سب سے بڑے کھیل ایونٹس میں شامل کر دیا ہے۔ایونٹ اب ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ مدِ مقابل ہوں گے۔ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ ان اہم میچوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ناظرین کی تعداد مزید بڑھ جائے گی اور نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 نے بھارت میں سب سے زیادہ ویورشپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
5 گھنٹے قبل