اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ مجموعی طور پر 3903 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی۔ بعد ازاں انڈیکس مزید بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 494 اور پھر ایک لاکھ 64 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں ابتدائی لمحات میں 4795 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 396 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔ بعد ازاں مندی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس مزید کم ہو کر ایک لاکھ 61 ہزار 757 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا تھا۔ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے جڑی مثبت توقعات، خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں استحکام ہے، جس کے اثرات دیگر ایشیائی منڈیوں کے ساتھ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست واپسی، انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ
10 گھنٹے قبل