آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عالمی برادری کا متفقہ مطالبہ ہے: چین

11 گھنٹے قبل
آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عالمی برادری کا متفقہ مطالبہ ہے: چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عالمی برادری کا متفقہ مطالبہ ہے اور اس اہم بحری گزرگاہ میں معمول کی سرگرمیوں کی بحالی ناگزیر ہے۔چینی سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ساحلی ملک ہونے کے ناطے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔وانگ یی نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ عالمی سطح پر اس گزرگاہ کی بحالی کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے موجودہ صورتحال کو نہایت حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، تاہم امن کے امکانات بھی موجود ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران مسائل کے حل کے لیے پرامن مذاکرات کے ذریعے ایک قابل عمل اور حقیقت پسندانہ راستہ تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔