سلمان علی آغا کے رن آؤٹ کے بعد راولپنڈی ٹریفک پولیس کی پوسٹ وائرل

4 گھنٹے قبل
سلمان علی آغا کے رن آؤٹ کے بعد راولپنڈی ٹریفک پولیس کی پوسٹ وائرل

لاہور( سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف میچ میں سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ کے بعد راولپنڈی ٹریفک پولیس کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ٹریفک پولیس نے میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ لیکن سبق آموز پیغام دیا، جس میں احتیاط اور ذاتی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’سڑک ہو یا کھیل کا میدان، محفوظ رہنے کے لیے، دوسروں پر بھروسہ کم اور خود پر اعتماد زیادہ کریں!‘‘پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ سب سے اہم چیز آپ کی اپنی ذمہ داری اور محتاط رویہ ہے۔ دوسروں پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے اپنے فیصلوں پر بھروسہ کریں اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔یہ پیغام ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا گیا ہے، جس میں ٹریفک قوانین کی پابندی، اردگرد کی صورتحال پر نظر رکھنا اور اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینا شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہی رویہ نہ صرف آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔