دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک دو مبینہ سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان سیلز سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سات افراد کو قطر میں اہم اور فوجی تنصیبات کی جاسوسی کا ٹاسک دیا گیا تھا جبکہ تین افراد تخریبی کارروائیوں کے ذمہ دار تھے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے ایرانی فوج سے وابستگی کا اعتراف کیا اور جاسوسی و تخریب کاری کے مشن کی تصدیق کی۔حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے، رابطے کے آلات اور جدید ٹیکنالوجی کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
قطر نے ایران سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ سلیپر سیلز گرفتار کر لیے
3 گھنٹے قبل