صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف کارروائیوں کا دفاع، حملہ نہ ہوتا تو ایٹمی ہتھیار بن جاتے:دعویٰ

5 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف کارروائیوں کا دفاع، حملہ نہ ہوتا تو ایٹمی ہتھیار بن جاتے:دعویٰ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف حالیہ کارروائیوں کا بھرپور دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ نے حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران دو ہفتوں کے اندر ایٹمی ہتھیار بنانے کی پوزیشن میں آ جاتا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے امریکی افواج کو مضبوط بنانے پر کام کیا اور آج انہیں اپنی فوج کی کارکردگی پر فخر ہے۔ان کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی میں طاقت کا بہترین مظاہرہ کیا گیا اور ایرانی میزائلوں اور لانچرز کو تباہ کر دیا گیا۔ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین نیوکلیئر ڈیل کی تھی جسے انہوں نے چار سال قبل ختم کر دیا۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں نے ایران کو جوہری پروگرام میں کافی پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب امریکہ ایران میں مستحکم پوزیشن میں ہے۔