پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت، ایشیا کی مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان

6 گھنٹے قبل
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت، ایشیا کی مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے روز آغاز مثبت زون سے ہوا اور انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے آغاز میں انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 200 کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 58 ہزار 354 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ایشیا کی دیگر سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔ جاپان کے نکی انڈیکس میں 2 فیصد اضافہ، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں تقریباً 2.5 فیصد اضافہ، تائیوان میں معمولی اضافہ اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔