اسلام آباد ( پاکستان خبر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے 57 صفحات پر مشتمل چالان تیار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق چالان جلد عدالت میں جمع کرایا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔چالان میں طارق شفیع، حامد زمان سمیت دیگر افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جن میں عارف نقوی اور طارق رحیم شیخ شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں تقریباً 1800 ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کے ذریعے ’نیا پاکستان‘ کے نام سے رقوم منتقل کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر 2.1 ملین ڈالر کی غیرقانونی فنڈنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ ایک غیر ملکی کمپنی ’ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ‘ کے ذریعے بھی اسی مالیت کی رقم پارٹی اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
فارن فنڈنگ کیس میں بڑا موڑ، عمران خان مرکزی ملزم قرار، 57 صفحات کا چالان تیار
10 گھنٹے قبل