پی ایس ایل میں پشاور کو صرف ایک میچ، خیبر حکومت کا پی سی بی سے نوٹس لینے کامطا لبہ

7 گھنٹے قبل
پی ایس ایل میں پشاور کو صرف ایک میچ، خیبر حکومت کا پی سی بی سے نوٹس لینے کامطا لبہ

 پشاور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں پشاور کو صرف ایک میچ کی میزبانی دی جانے پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد کے مطابق پی ایس ایل میں پہلی بار پشاور کو صرف ایک میچ دیا گیا ہے جو 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کم از کم پانچ میچوں کی میزبانی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم دو میچوں کا وعدہ کرنے کے باوجود صرف ایک میچ دیا جا رہا ہے۔تاج محمد نے کہا کہ پشاور کو اتنے عرصے بعد صرف ایک میچ دینا ناانصافی ہے اور اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا تاکہ مزید میچز کی میزبانی پشاور کو دی جا سکے۔