اٹلی( مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اور اٹلی کے درمیان عسکری معاہدے کی تجدید قریب تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اس کی خودکار تجدید منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ 2016 میں طے پایا تھا جس میں فوجی سازوسامان اور تحقیق کے شعبے میں تعاون شامل تھا اور اسے ہر پانچ سال بعد تجدید کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے لبنان کے دورے کے دوران اسرائیلی بمباری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول قرار دیا۔
اٹلی کا بڑا اقدام، اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون معطل کرنے کا اعلان
10 گھنٹے قبل