جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گولہ باری کر کے خلاف ورزی کی:لبنانی فوج

2 گھنٹے قبل
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گولہ باری کر کے خلاف ورزی کی:لبنانی فوج

لبنان( مانیٹرنگ ڈیسک)لبنانی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گولہ باری کر کے خلاف ورزی کی ہے، جس سے صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی فوج نے جمعہ کی علی الصبح جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی افواج نے رات گئے جنوبی لبنان کے متعدد دیہات پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی۔فوج کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جنوبی علاقوں کے دیہات اور قصبوں میں واپسی سے گریز کریں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث صورتحال بدستور غیر یقینی ہے۔