اسلام آباد(کامرس ڈیسک)حکومت نے لیوی میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 51 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ قبل ازیں یہ 235 روپے 1 پیسہ تھی۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، جو 14 مارچ سے 20 مارچ تک کے لیے ہوگی۔ اس سبسڈی کے تحت پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے اور ڈیزل پر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی دی جائے گی۔یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں اوگرا کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ وزارت توانائی نے بتایا کہ کابینہ نے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل ہوگا۔
حکومت کا بڑا فیصلہ: مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں، پیٹرول و ڈیزل پر لیوی برقرار
1 گھنٹے قبل