حکومت پاکستان نے اے آئی فنڈنگ سے نوجوانوں اور ڈیجیٹل معیشت کو نئی راہیں فراہم کر دیں

5 گھنٹے قبل
حکومت پاکستان نے اے آئی فنڈنگ سے نوجوانوں اور ڈیجیٹل معیشت کو نئی راہیں فراہم کر دیں

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ حکومت نے حال ہی میں ایک ارب ڈالر کی اے آئی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے وفاقی حکومت کی اے آئی فنڈنگ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں اے آئی نصاب متعارف کروا کر مضبوط اے آئی ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا۔ان کے مطابق 2030 تک طلبہ کے لیے ہزار مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی جبکہ دس لاکھ غیر آئی ٹی افراد کو اے آئی تربیت دی جائے گی۔ڈاکٹر ندیم جاوید نے مزید کہا کہ اے آئی فنڈ نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اَپس، چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز کے مواقع پیدا کرے گا۔یہ اقدامات پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے قیام اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، جس سے نوجوان تربیت اور مواقع سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔