ایران پر یورینیئم پابندی سیاسی فیصلہ ہو گا، آئی اے ای اے سربراہ کا اہم بیان

16 گھنٹے قبل
ایران پر یورینیئم پابندی سیاسی فیصلہ ہو گا، آئی اے ای اے سربراہ کا اہم بیان

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی جوہری توانائی کے نگران ادارے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران پر یورینیئم افزودگی سے متعلق عائد کی جانے والی کسی بھی پابندی کا فیصلہ تکنیکی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا ہو گا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق رافیل گروسی نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی مدت کا تعین سائنسی یا تکنیکی بنیادوں پر نہیں بلکہ سیاسی فیصلوں کے تحت کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ طے کرنا کہ ایران کتنے عرصے تک یورینیئم افزودگی سے باز رہے گا، متعلقہ فریقین کی سیاسی حکمت عملی اور جاری مذاکرات پر منحصر ہو گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے معاملات میں تکنیکی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ سیاسی عوامل بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جو کسی بھی معاہدے کی نوعیت اور مدت کا تعین کرتے ہیں۔