لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وجہ سے وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ نہیں لیں گے اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت بھی نہیں دی۔بابر اعظم نے اپنی عدم دستیابی کی اطلاع لاہور وائٹس کو دے دی ہے، جو اس نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اس دوران اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس پر خصوصی تربیت کر رہے ہیں۔بابر اعظم پی ایس ایل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پرانی بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے پر محنت کر رہے ہیں اور آئندہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔
بابر اعظم نے آرام کے لیے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے وقفہ لے لیا، پی ایس ایل کے لیے تیاریاں شروع
7 گھنٹے قبل