لاہور( سپور ٹس ڈیسک)جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہونے والی بھاری شکست کو ٹیم کے لیے ’زوردار تھپڑ‘ قرار دیا ہے۔مارکرام نے پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ ٹورنامنٹ میں مسلسل فتوحات کے بعد اس طرح کی شکست واقعی مایوس کن ہے، تاہم یہ ٹیم کے لیے ایک اہم سبق بھی ہے اور اب انہیں مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ ایڈن گارڈنز کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اور اگر کھلاڑی تھوڑا روایتی انداز اپناتے تو ٹیم تقریباً 190 رنز تک پہنچ سکتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اس شکست کا تفصیل سے جائزہ لے گی، مگر پہلے کھلاڑیوں کو جذباتی طور پر سنبھلنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ آئندہ بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے لیکن نیوزی لینڈ نے یہ ہدف انتہائی آسانی سے 12.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جیت میں فن ایلن کی شاندار 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔
ایڈن مارکرام نے نیوزی لینڈ سے شکست کو ٹیم کے لیے زوردار تھپڑ قرار دے دیا
3 گھنٹے قبل