ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس کی سپلائی روکنے کے امکان پر غور کر سکتا ہے۔صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں نئی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ان کے مطابق اگر روسی گیس اور تیل پر مزید پابندیاں لگائی گئیں تو ماسکو کے لیے دیگر عالمی منڈیوں کی طرف رخ کرنا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کی جانب سے روسی توانائی پر انحصار کم کرنے کے بعد روس اپنی توانائی کی برآمدات بڑھانے کے لیے چین سمیت دیگر ایشیائی منڈیوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روس یورپ کو گیس کی فراہمی محدود کرتا ہے تو اس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں مزید عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔
ایران کی جنگ کے بعد روس یورپ کو گیس کی سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے:پیوٹن
3 گھنٹے قبل