بدھ, جولائی 23, 2025

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

دھون نے سوشل میڈیا پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا، “میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل کو سکون ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا۔”

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا شکریہ ادا کیا اور کہا، “میں بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے موقع دیا۔ مجھے اس بات پر افسوس نہیں کہ میں دوبارہ ملک کے لیے نہیں کھیل سکوں گا، بلکہ خوشی ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لیے کھیلا، جو میرے لیے سب سے بڑی بات ہے۔”

دھون نے مزید کہا، “آج میں ایک ایسے موڑ پر ہوں جہاں پیچھے مڑ کر دیکھنے پر صرف یادیں ہیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے۔ میری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ بھارت کے لیے کھیلوں اور یہ خواہش پوری ہوئی۔ اس سفر میں میں اپنے کوچز، فیملی، ٹیم اور بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں۔”

شیکھر دھون نے 34 ٹیسٹ، 167 ون ڈے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب