کوئٹہ میں 500 سے زائد پولیو ٹیموں کی جعلی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔ ان ٹیموں پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر قطرے پلائے بچوں پر نشان لگائے۔
ایمرجنسی پولیو سینٹر کے سی ای او کے مطابق، مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں۔ سی ای او نے بتایا کہ 28 ماہ تک پولیو سے پاک رہنے کے بعد بلوچستان دوبارہ پولیو کیسز کا مرکز بن گیا ہے، جہاں 7 ماہ میں 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور 3 اموات بھی ہوئی ہیں۔
صوبے میں 9 ستمبر سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔