پیر, فروری 10, 2025

مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو 5 لاکھ انعام دیا

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو، ارشد ندیم، پر انعامات کی بھرمار ہو رہی ہے۔

ارشد ندیم نے مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔ وطن واپسی پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا اور ان کے لیے مختلف انعامات کا اعلان کیا گیا۔

ارشد ندیم نے وطن واپسی کے بعد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے بھی ملاقات کی۔ مولانا طارق جمیل نے اس ملاقات کے دوران ارشد ندیم کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا۔ اس ملاقات کی تصاویر مولانا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک اور ایک کار بھی انعام میں دی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب