پیر, فروری 10, 2025

پنجاب میں سرکاری خواتین اساتذہ کے لیے ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین اساتذہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتے میں دو چھٹیوں اور چھٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر تعلیم نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکولوں میں خواتین ٹیچرز کو ہفتے میں دو چھٹیاں ملیں گی اور ان کے چھٹی کے اوقات بھی بدل دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق، خواتین ٹیچرز کی چھٹی کا وقت تین بجے کے بجائے ڈھائی بجے ہوگا اور ہفتے کے روز بھی انہیں چھٹی دی جائے گی۔ یہ اقدام خواتین اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چھٹی کے اوقات میں تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ خواتین اساتذہ گھر کے کاموں کے لیے وقت نکال سکیں۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب