پیر, فروری 10, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینیجر نوید اکرم چیمہ کو مقرر کیا گیا ہے۔

نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوید اکرم چیمہ اس سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں ٹیم مینیجر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک، وہاب ریاض سینئر مینیجر اور منصور رانا مینیجر کے عہدے پر فائز تھے، لیکن ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد دونوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ہٹانے کے بعد، ٹیم کے مینیجر منصور رانا کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، ان تینوں دوروں کے دوران ٹیم میں ڈسپلن کی کمی کی شکایات موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب