پاکستانی طالب علم رضا نذر نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ رضا نذر آکسفورڈ یونیورسٹی کی گریجویٹ کمیونٹی کے صدر منتخب ہوگئے، جس کے بعد وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی بن گئے۔
رضا نذر نے ابتدائی تعلیم کراچی اور لاء ڈگری لندن سے حاصل کی ہے۔
اس موقع پر رضا نذر نے کہا کہ ان کی تحقیق آئینی نظریہ اور خودمختاری پر مرکوز ہے۔