پیر, فروری 10, 2025

پاکستان کو ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ اور علاج کے لیے25 کروڑ ڈالرز کی ضرورت۔

پاکستان نے عالمی برادری سے ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ اور علاج کے لیے 25 کروڑ ڈالرز طلب کر لیے ہیں۔

وزیراعظم کے صحت کے مشیر ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ہیپاٹائٹس کے آگاہی پروگرام میں بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 50 فیصد آبادی کی اسکریننگ اور علاج کے لیے 70 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی 50 فیصد آبادی کی اسکریننگ اور علاج کے لیے 25 کروڑ ڈالرز کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے اور ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کی آبادی کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ کی جائے گی، جس میں مریضوں کے ٹیسٹ اور علاج مفت فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت 2030 تک وائرل ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور عوام کی مدد کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ ہیپاٹائٹس سی ایک خاموش بیماری ہے، اور اس کا علاج پاکستان میں 95 فیصد سے زیادہ کامیاب ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب