پیر, فروری 10, 2025

دل اور دماغ کی صحت کے لیے کون سے 2 خشک میوہ جات ضروری ہیں؟

بادام اور اخروٹ دونوں خشک میوہ جات ہیں جو صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔

اخروٹ

اخروٹ کی شکل کی وجہ سے اسے دماغ کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، جو دل کو صحت مند رکھنے اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اخروٹ میں میگنیشیم، کاپر، اور فاسفورس بھی پائے جاتے ہیں، جو دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

بادام

بادام دماغ کی فعالیت بڑھانے اور بینائی کو بہتر کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس میں مونوان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں، جو گڈ کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں، یوں دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ بادام میں وٹامن ای کی بھاری مقدار ہوتی ہے، جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور خلیوں کو نقصان سے بچا کر قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، بادام میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے، جو پٹھوں، اعصابی نظام، شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے، اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب