پیر, فروری 10, 2025

‘اپنی بیوی کو وزیر اعظم بناؤں گا’، بنگلادیشی شہری حسینہ واجد کی قیمتی ساڑھیاں لے اڑا۔

بنگلادیش میں سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مظاہرین میں سے ایک شخص حسینہ واجد کی ایک اٹیچی لے کر جا رہا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اس میں کیا ہے، تو اس نے جواب دیا کہ اس میں حسینہ واجد کی ساڑھیاں ہیں جو وہ اپنی بیوی کو دے گا اور اسے وزیر اعظم بنائے گا۔

اس سے پہلے بھی کئی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں مظاہرین کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں گھس کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہو کر وہاں موجود کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کی ہی ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت فرار ہونے کے بعد، مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت چلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب