امریکی معیشت میں سست روی کی علامات کے باعث عالمی منڈیوں میں مندی کا رجحان جاری ہے۔
آسیائی اور یورپی منڈیوں میں بھاری گراوٹ کے بعد امریکی اسٹاکس Dow، S&P 500، اور Nasdaq میں بھی کمی دیکھی گئی۔
اسی دوران، امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں تین سال میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے امریکی معیشت کی رفتار میں اچانک سست روی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں ملازمتوں میں نمایاں کمی کی رپورٹ جمعہ کو جاری ہوئی تھی۔