پیر, فروری 10, 2025

امریکا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی اقدامات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ہے

امریکا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی اقدامات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن فنر نے وضاحت کی کہ ان اقدامات کا مقصد حملوں کو روکنا، دفاع کو یقینی بنانا، اور علاقائی تنازعات سے بچنا ہے، اور امریکا اور اسرائیل ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل میں علاقائی تصادم کا امکان بہت قریب تھا، اور امریکا چاہتا ہے کہ اگر دوبارہ ایسی صورتحال پیدا ہو تو اس کے لیے مکمل تیاری کی جائے۔

دوسری جانب، ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا امکان ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آج (پیر کے روز) ایران اور اس کی پراکسیز اسرائیل پر حملہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب