بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق، شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل اپنی تقریر ریکارڈ کرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق، بنگلادیش کے وزیرِ قانون نے کہا کہ ملک کی صورتحال بہت خراب ہے اور انہیں اس بارے میں کوئی تفصیلات معلوم نہیں۔
اسی دوران، خبر ایجنسی نے بتایا کہ شیخ حسینہ کے بیٹے نے سیکیورٹی فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے والی کسی بھی غیر منتخب حکومت کو روکیں۔