بدھ, جولائی 23, 2025

ڈپٹی کمشنر نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے معاملے میں جواب جمع کرا دیا

3.5حریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

ڈی سی ایسٹ نے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا، توہین عدالت کی درخواست بے بنیاد ہے، تحریک انصاف کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا، تحریک انصاف سے 3 متبادل مقامات کی تجویز مانگی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف نے نشتر پارک، شارع قائدین، مزار قائد وی آئی پی گیٹ کے مقامات تجویز کیے، پی ٹی آئی تجاویز کا ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی اجلاس میں جائزہ لیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خدشات سے متعلق معلومات شیئر کیں۔

عدالت میں اپنے جواب میں ڈی سی نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں قومی سطح کے رہنما شریک ہوں گے، خدشہ ہے دہشت گرد مذموم مقاصد کے حصول کے لیے کارروائی کر سکتے ہیں، کمیٹی اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈی سی ایسٹ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت نہ دینے پر درخواست گزار کو باقاعدہ مطلع کیا گیا تھا، ایس ایس پی کی رپورٹ کے بعد ہی اجازت دینے کا مجاز ہوں، امن و امان بہتر ہونے تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب