بدھ, جولائی 23, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق لیاری، کیماڑی، سرجانی، نیو کراچی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی میں 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اس کے علاوہ گزری، لیاقت آباد، گارڈن، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ کے باعث اقبال مارکیٹ، کاظم مارکیٹ اور جامع کلاتھ کے کئی بازار بھی متاثر ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب