پیر, فروری 10, 2025

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا کیا وہ صدارتی الیکشن لڑ سکیں گے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے، جو کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا دینے کا واقعہ ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سزا کے باوجود رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینا ممکن ہے؟

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اب بھی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس طرح وہ امریکی تاریخ میں مجرم کی حیثیت سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے پہلے سابق صدر بن جائیں گے۔

امریکی آئین کے مطابق، صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کی عمر کم از کم 35 سال ہونی چاہیے، وہ امریکی شہری ہو اور کم از کم 14 سال سے امریکہ میں مقیم ہو۔

امریکی آئین میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کا انحصار ووٹرز کے جذبات پر ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی ان ریاستوں میں جہاں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، 53 فیصد ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے اگر وہ مجرم قرار پائے۔

کوئینی پیا یونیورسٹی کے ایک اور سروے کے نتائج کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں میں سے 6 فیصد ووٹر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ لہٰذا سزا کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے صدارتی انتخاب جیتنا بہت مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب