بدھ, جولائی 23, 2025

گرمی کا قہر یا بارش کی راحت؟موسم کی اگلی بڑی پیشگوئی!

پاکستان بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے دوران درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں درجہ حرارت 42°C، کراچی میں 38°C، اسلام آباد میں 40°C، پشاور میں 41°C، کوئٹہ میں 36°C اور گلگت میں 30°C ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شام اور رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی و جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آنے والی آندھی اور طوفانی بارشوں سے متعدد حادثات پیش آئے ہیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، کل 221 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 98 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور آندھی و بارش کے دوران درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب