منگل, جولائی 8, 2025

پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ، 30 ارب کی سرمایہ کاری کا آغاز

پاکستان نے پہلی بار 30 ارب روپے مالیت کا گرین سکوک بانڈ جاری کر دیا، جس کا باقاعدہ اعلان وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی پیش رفت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

یہ بانڈ اجارہ اسٹرکچر پر مبنی ہے، جسے تین سالہ مدت کے لیے اور متغیر شرح پر جاری کیا گیا ہے۔ اس کا اجراء سسٹین ایبل انویسٹمنٹ فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول دوست سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا 37 کھرب روپے کا مقامی قرضہ ہے، جس میں سے 14 فیصد سکوک بانڈز پر مشتمل ہے۔ ان کے مطابق، اگر ملک معاشی استحکام برقرار رکھے اور اصلاحات جاری رکھے، تو عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی مزید بڑھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ تیار کرنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب