اکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ، جن کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں، حال ہی میں اپنے ایک فیملی ڈنر وی لاگ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ رجب نے اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کی، مگر اپنی اہلیہ ایمان کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔ یہ لمحہ ناظرین کی نظروں سے اوجھل نہ رہا اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
مداحوں نے رجب بٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور یہ رویہ بارہا ان کے ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ “میرا دل ایمان کے لیے رو رہا ہے” اور “رجب بٹ ایک اچھے بھائی، دوست اور بیٹے ہو سکتے ہیں، مگر شوہر کے طور پر ناکام ہیں”۔ ایمان کی وقار اور شائستگی کی تعریف کرتے ہوئے، صارفین نے ان کی برداشت کو سراہا اور کہا کہ انہیں اس سلوک کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر اس وی لاگ کے وائرل ہونے کے بعد، رجب بٹ پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ اپنے رویے پر نظرثانی کریں اور اپنی اہلیہ کے ساتھ برابری کا سلوک کریں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اسلام میں بیوی کے حقوق کو بھی اتنی ہی اہمیت دی گئی ہے جتنی ماں، بہن اور والدین کو، اور رجب بٹ کو اس پر غور کرنا چاہیے۔