امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا میں پیش کیے گئے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیئر نے اس دعوے کو “بکواس” اور “بے بنیاد” قرار دیا، اور کہا کہ اس کی کوئی بین الاقوامی تصدیق موجود نہیں ہے۔
انہوں نے اس رپورٹ کو بھی رد کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ فیئر کا کہنا تھا کہ ایسے دعوے بھارتی میڈیا کی جانب سے پیش کیے جا رہے ہیں جن کی کوئی ٹھوس شہادت موجود نہیں۔
دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ نہیں بلکہ چھ جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملے کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔
علاوہ ازیں، ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں، جو قوم کے اعتماد اور دلچسپی کا مظہر ہے۔